Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رشید گوڈیل کو عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا !!! اگلے2 سے 3 روز بہت اہم ہیں : ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال

رشید گوڈیل کو عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا !!! اگلے2 سے 3 روز بہت اہم ہیں : ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال
August 20, 2015
کراچی (92نیوز) لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو آزمائشی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ خطرے سے باہر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے اسپتال کے باہر میڈیا کو ایم کیو ایم کے زخمی رہنما رشید گوڈیل کی صحت کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رشید گوڈیل کی صحت کے حوالے سے خبریں خوش آئند ہیں۔ ان کی رات بڑے سکون سے گزری ہے جس کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ ان کو رفتہ رفتہ وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا جائے۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ان کو آزمائشی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رشید گوڈیل کے بلڈ میں انفیکشن سے متعلق خبروں میں کو ئی صداقت نہیں، نہ ہی ڈاکٹروں نے کوئی ایسی رپورٹ دی ہے۔ رشید گوڈیل کی سکیورٹی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات بہت زیادہ ہیں، وہ عوامل جو ان کی جان کے دشمن ہیں کہیں دوبارہ حملہ نہ کریں۔ اس تناظر میں سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔