رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں : پاکستان رینجرز

کراچی(92نیوز)پاکستان رینجرز نے رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ، واقعہ میں ملوث ملزموں کو جلد قانون کے دائر ے میں لایا جائے گا۔
ترجمان پاکستان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رشید گوڈیل پر ہونے والے حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں ۔
ملزموں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے رشید گوڈیل کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔
شہریوں سے گزارش ہے اس واقعہ سے متعلق کوئی بھی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن1101 پر دیں۔