رشید گوڈیل پرقاتلانہ حملہ مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے : فاروق ستار ،فضل الرحمان

کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنمافاروق ستاراورجےیوآئی ف کےسربراہ مولانافضل الرحمان نےرشیدگوڈیل پرقاتلانہ حملےکومذاکراتی عمل ناکام بنانےکی سازش قراردےدیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں نائن زیروپرمیڈیاسےگفتگومیں ایم کیوایم رہنمافاروق ستاراورجمعیت علمائےاسلام ف کےسربراہ مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ مذکراتی عمل کوناکام بنانےکیلئےرشیدگوڈیل پربزدلانہ حملہ کیاگیا،ملزموں کوجلدازجلدگرفتارکیاجائے،فاروق ستارکاکہنا تھاکہ مولانا صاحب سےتحفظات اوراستعفوں پرمذاکرات کامیاب رہے۔
بات چیت جاری رہےگی،ان کاکہناتھاکہ ہم نےفضل الرحمان پراعتمادکیا،انہوں نےیہاں آکرہمیں منایا،مولانافضل الرحمان کاکہناہےکہ ایم کیوایم نےمثبت جواب دیاہے،الطاف بھائی کاشکریہ اداکرتاہوں،مسئلےکا حل نکالا جائےگا۔