رشید گوڈیل پانچ روز بعد ہوش میں آگئے

کراچی(92نیوز)فائرنگ کا نشانہ بننے والے رشید گوڈیل 5دن بعد ہوش میں آ گئےاس موقع پر پولیس حکام نے ملاقات کی جبکہ
رشید گوڈیل نے کچھ دیر گفتگو کی ۔
تفصیلات کےمطابق نامعلوم ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے رشید گوڈیل پانچ دن بعد ہوش میں آ گئے۔
پولیس حکام نے رشیدگوڈیل سے ملاقات بھی کی ۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے رشید گوڈیل نے کچھ دیر گفتگو کی لیکن پولیس کو ابھی کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔