Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رشید گوڈیل حملہ کیس میں پیشرفت، پوش علاقے کی رہائشی عمارت پر چھاپہ، ملزموں کے دو سہولت کار گرفتار

رشید گوڈیل حملہ کیس میں پیشرفت، پوش علاقے کی رہائشی عمارت پر چھاپہ، ملزموں کے دو سہولت کار گرفتار
October 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) رشید گوڈیل حملہ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے ملزموں کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران دو ملزم گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزموں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دونوں ملزموں نے رشید گوڈیل پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو رہائش مہیا کی اور انہیں مختلف معلومات بھی دیتے رہے جبکہ رشید گوڈیل پر فائرنگ کے بعد ملزم اسی عمارت میں واپس آئے اور کچھ دیر قیام کے بعد فرار ہو گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔