Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رشید گوڈیل حملہ کیس : حملہ آوروں کے دو سہولت کار گرفتار‘ نا معلوم مقام پر منتقل

رشید گوڈیل حملہ کیس : حملہ آوروں کے دو سہولت کار گرفتار‘ نا معلوم مقام پر منتقل
October 13, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے ملزموں کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران دو ملزم گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزموں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دونوں ملزموں نے رشیدگوڈیل پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو رہائش مہیا کی اور انہیں مختلف معلومات بھی دیتے رہے جبکہ رشید گوڈیل پر فائرنگ کے بعد ملزم اسی عمارت میں واپس آئے اور کچھ دیر قیام کے بعد فرار ہوگئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔