رشتے کے تنازع پر تہرے قتل کی واردات
بھلوال(92نیوز)زمیندار نے رشتہ کے تنازع پر کلہاڑی کے وار کرکے بھابی اور دو بھتیجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کےمطابق بھلوال کے نواحی قصبے للیانی میں زمیندار یسین میکن کے ڈیرہ پر لال خان اور منظور میکن دونوں بھائی ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے ۔ لال خان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جوان تھا۔لال خان نے اپنی بڑی بیٹی عشرت بی بی کا رشتہ برادری سے باہر کردیا جس کا اس کے بھائی منظور کو رنج تھا ۔ اتوار کو عشرت کی بارات آنا تھی منظورمیکن نے اپنی فیملی کو گزشتہ روز میکے بھیج دیا رات کے پچھلے پہر جب سب اہل خانہ سو رہے تھے کلہاڑیوں کے وار کرکے بھابی زیب النساء ، بھتیجیوں عشرت اور مصباح کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔