رستم زماں گاماں پہلوان کا ٹائٹل بشیر بھولا بھالا نے جیت لیا

لاہور(92نیوز)رستم زمان گاماں پہلوان دنگل کا ٹائٹل بشیر بھولا بھالا نے اپنے نام کر لیا ہے اور مجموعی طور پر پندرھویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق رستم زماں گاما پہلوان کے ٹائٹل کے حصول کیلئے اکھاڑے میں آنے سے پہلے پہلوانوں نے روایتی انداز میں سلامی دی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
پہلوانوں کا مقابلہ شروع ہوتے ہی شائقین بھی جھوم اٹھے اور پہلوانوں کو داد دیتے ہوئے ہلہ گلہ کرتے رہے۔
بشیربھولابھالا پہلوان نے اپنے مدمقابل عارف پہلوان کو ہرا کر پندرہویں بار مقابلہ فتح کا تاج اپنے سرسجا لیا بشیربھولابھالا نے اپنے مدمقابل کو ایک منٹ میں چت کر دیا۔
مقابلہ ختم ہوتے ہی شائقین بشیربھولابھالا کو داددینے کے لیے اسٹیڈیم کے اندر گھس گئے ۔