Saturday, July 27, 2024

رسالپور: پاک فضائیہ کے نان جی ڈی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، کمانڈرعراقی فضائیہ کا ائیرچیف مارشل سہیل امان کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ

رسالپور: پاک فضائیہ کے نان جی ڈی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، کمانڈرعراقی فضائیہ کا ائیرچیف مارشل سہیل امان کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ
April 6, 2016
رسالپور (نائنٹی ٹو نیوز) رسالپور میں پاک فضائیہ کی نان جی ڈی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو اعزازات دیئے گئے۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ عراقی کمانڈر کی موجودگی دونوں ممالک کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔ کہتے ہیں کہ پاک فضائیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ رسالپور میں پاک فضائیہ کی نان جی ڈی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل انور حامد امین اور پاک فضائیہ کے چیف سہیل امان نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں پاکستان اور عراق کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اپنے خطاب میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ تربیت کا معیار قابل تعریف ہے۔ عراقی کمانڈر کی موجودگی دونوں ممالک کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاس آؤٹ ہونیوالے 70 کیڈٹس میں 53 پاکستانی اور 17 عراقی کیڈٹس شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔