Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رحیم یار خان : کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن ناکام، ڈاکووں نے 9 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرلیا

رحیم یار خان : کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن ناکام، ڈاکووں نے 9 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرلیا
October 17, 2015
رحیم یار خان (92نیوز) مقامی وڈیروں سے مذاکرات کے بعد کچے سے رحیم یار خان پولیس واپس آگئی۔ کچی مورو، کچا کراچی، کچی جمال، کچی حیدر آباد پر ڈاکو قابض ہو گئے۔ راجن پور پولیس نے بھی واپسی کا راستہ اختیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوو¿ں کی بھرمار ہے۔ پولیس نے آپریشن کرنا چاہا تو مقامی وڈیروں نے ڈاکوو¿ں اور پولیس صلح کرانے کی کوشش کی۔ مذاکرات ہوئے کامیاب تو پولیس نے واپسی کی راہ لی۔ ڈاکو بھی اپنے مشن پر چلتے بنے۔ پولیس آپریشن کی ناکامی کے بعد ڈاکوو¿ں نے ایک مرتبہ پھر نو کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ کچی مورو، کچا کراچی، کچی جمال، کچی حیدر آباد پر ڈاکووں نے مکمل قبضہ کررکھا ہے۔ ڈی پی او راجن پور اور ڈاکوو¿ں میں مذاکرات شمشیر خان اور احمد نواز مزاری کے ذریعے ہوئے۔ سندھ حکومت نے حال ہی میں کچے کے علاقوں کو ڈاکووں سے واگزار کرانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن مذاکرات کے بعد سائیں سرکار کیا کرتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر یہ بات یقینی ہے کہ ڈاکو پھر سے منظم ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔