Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کا ردعمل، ڈاکو اے ایس آئی سمیت 6کانسٹیبلوں کو اٹھا کر لے گئے

رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کا ردعمل، ڈاکو اے ایس آئی سمیت 6کانسٹیبلوں کو اٹھا کر لے گئے
May 3, 2015
رحیم یارخان (92نیوز) تھانہ ماچھکہ کی چوکی یونس کچی، کیمپ ٹو پر تین درجن سے زائد ڈاکوﺅں کا حملہ، اے ایس آئی سمیت 6پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کار اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان اور گھوٹکی پولیس کا کچے کے علاقوں میں ڈاکوﺅں کےخلاف مشترکہ آپریشن جاری تھا جس کے ردعمل میں ڈاکوﺅں کے گینگ چھوٹو بکھرانی، سلطورشر، گڈوشر نے تھانہ ماچھکہ کی چوکی یونس کچی کیمپ ٹو پر حملہ کر دیا اور اے ایس آئی سیف الاسلام سمیت چھ کانسٹیبلوں ممتازبلا ، طاہر، آصف، ضیا الرحمان، آصف شاہ کواسلحہ سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گھوٹکی پولیس اور رحیم یارخان پولیس کا مشترکہ آپریشن کچے کے علاقوں میں جاری ہے۔ رحیم یارخان سے بھاری نفری کچے کے علاقوں میں پہنچ چکی ہے اور پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک پولیس کو کسی قسم کی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔