Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رحیم یار خان: نویں جماعت کا طالبعلم آہنی باڑ پھلانگ کر شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرپہنچ گیا

رحیم یار خان: نویں جماعت کا طالبعلم آہنی باڑ پھلانگ کر شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرپہنچ گیا
August 23, 2015
رحیم یارخان(92نیوز)رحیم یارخان میں ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی قلعی کھل گئی، نویں کلاس کا طالب علم آہنی باڑ پھلانگ کر شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کےمطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ اقبال آباد کارہائشی نویں کلاس کا طالب علم اویس ریاض گھر سے لڑکر شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گیا،، جہاں وہ شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی باڑ پھلانگ کر رن وے پہنچ گیا۔ طالب علم سے  بیگ برآمد ہوا،، جس میں سے لوہے کاراڈ، چھری، موم بتی اور لائٹر ملا ہے۔ اویس کو تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔