Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رحیم یار خان میں 6 سالہ بیٹے کی قاتل ماں ہی نکلی

رحیم یار خان میں 6 سالہ بیٹے کی قاتل ماں ہی نکلی
February 10, 2018

رحیم یار خان ( 92 نیوز ) رحیم یار خان  میں 6 سالہ بیٹے کی قاتل ماں ہی نکلی ۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ملزمہ نے دو روز قبل اپنے 6 سالہ بیٹے کو قتل کردیا تھا جس کی تشددزدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی ۔پولیس نے کارروائی کی تو کوئی اور نہیں ماں ہی قاتل نکلی ۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جس کے بعد تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا۔ ماں خود پر جنات کا سایہ ہونے کا ڈھونگ بھی کرتی رہی۔

بیٹے کے قتل کے مقدمے میں ماں  خود ہی مدعی بھی تھی۔