Thursday, October 6, 2022

رحیم یار خان : ظالم باپ نے بیوی اور دو کمسن بیٹوں پر تیزاب پھینک دیا

رحیم یار خان : ظالم باپ نے بیوی اور دو کمسن بیٹوں پر تیزاب پھینک دیا
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) رحیم یارخان میں ظالم باپ نے بیٹوں اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون کی دو آنکھیں جبکہ کمسن بچے کی ایک آنکھ متاثرہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقہ چوک سویرا میں شاہد نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر سسرال جاکر اپنی اکیس سالہ بیوی ثمرین‘ 7 سالہ بیٹے ذیشان اور 4 سالہ کامران پر تیزاب پھینک دیا۔ ثمرین کی دونوں آنکھیں جبکہ چار سالہ کامران کی ایک آنکھ شدید متاثر ہوئی۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تیزاب سے متاثرہ ماں اور بیٹوں کو شیخ زید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔