Friday, September 30, 2022

رحیم یار خان: خونخوار کتوں کا 3بچوں اور ماں پر حملہ،3معصوم بچے جاں بحق،ماں زخمی حالت میں اسپتال منتقل

رحیم یار خان: خونخوار کتوں کا 3بچوں اور ماں پر حملہ،3معصوم بچے جاں بحق،ماں زخمی حالت میں اسپتال منتقل
رحیم یار خان(92نیوز)جنوبی پنجاب کے دور افتادہ ضلع رحیم یارخان میں آوارہ  کتوں نےتین بچوں اور ماں کو کاٹ کھایا، تین سگے بھائی موقع پر جاں بحق،ماں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ نواحی چک اسی فیروزہ میں پیش آیا۔ محمد ارشاد اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ کھیتوں میں پانی لگا رہا تھا  کہ اچانک  پانچ سے  چھ خونخوار کتوں نے ماں سمیت  تین بچوں پر حملہ کر دیا۔ تینوں بچے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے،جاں بحق ہونیوالے بچوں میں  دو سالہ عبیداللہ، چار سالہ عبداللہ اور آٹھ سالہ علی حسنین شامل ہیں۔