رحیم یار خان،بھونگ کے قریب 36انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آتشزدگی
![رحیم یار خان،بھونگ کے قریب 36انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آتشزدگی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/01/fire-1.jpg)
رحیم یار خان ( 92 نیوز) رحیم یار خان میں بھونگ کے قریب 36انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اتھی ۔
آگ نے قریبی کماد کی فصل اور باغ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔
چھتیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑکنے کے باعث متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل رہی ۔