Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رحیم یار خان، ماں اور بچوں سمیت 5 افراد کی گردنیں کٹی لاشیں برآمد

رحیم یار خان، ماں اور بچوں سمیت 5 افراد کی گردنیں کٹی لاشیں برآمد
March 5, 2021

رحیم یار خان (92 نیوز) رحیم یار خان میں قتل و غارت کا لرزہ خیز واقعہ، پتن منارہ کے قریب گھر سے ماں اور بچوں سمیت 5 افراد کی گردنیں کٹی لاشیں برآمد ہوئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

رحیم یار خان میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، گھر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت پانچ افراد کی گردنیں کٹی ہوئی لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا لگتا ہے تحقیقات جاری ہے۔