Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رحیم یارخان : پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کے امیدوار سمیت چار شکاری گرفتار

رحیم یارخان : پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کے امیدوار سمیت چار شکاری گرفتار
December 28, 2015
رحیم یار خان (92نیوز) رحیم یار خان کے علاقہ چولستان میں بھاگلہ اورجمعہ خان چیک پوسٹ کے قریب شکاریوں نے پیچھا کرنے والی وائلڈ لائف کی گاڑی کو ٹکر ماری اور گاڑی میں موجود اہلکار کو بندوق کے بٹ مار کر زخمی کر دیا جن کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈلائف کے عملے نے علاقے کو گھیرے میں لےکر چار شکاری گرفتار کر لیے۔ گرفتار افراد میں پیپلزپارٹی کے یونین کونسل چیئرمین کے امیدوار حمیدالدین خان سمیت غلام حسین شر، اس کا بیٹا جاوید اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ شکاریوں سے ہرن، اسلحہ اور سرچ لائٹ برآمد کی گئی ہے۔