Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رحیم یارخان میں ٹرین حادثہ ، 41 گھنٹے بعد بھی ٹریک مکمل بحال نہ ہو سکا

رحیم یارخان میں ٹرین حادثہ ، 41 گھنٹے بعد بھی ٹریک مکمل بحال نہ ہو سکا
March 1, 2018

رحیم یارخان (92 نیوز) رحیم یارخان میں ٹرین حادثے کو اکتالیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے ٹریک مکمل بحال نہیں کیا جا سکا ۔
ٹریک کے مرمتی کام کے باعث ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور اکبر ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا اور پانی ختم ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے نیچے اتر جانے کے باعث چھے سو فٹ اپ ٹریک کی پٹڑی کو نقصان پہنچا ۔
ڈویژنل ایکسئین ریلوے خادم حسین کے مطابق اپ ٹریک کی تین سو فٹ پٹڑی پر مرمتی کام مکمل کر لیا گیا جبکہ تین سو فٹ پر کام جاری ہے، مکمل طور پر ٹریک کی بحالی پر مزید دس سے بارہ گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔
رحیم یارخان کے علاقے ترنڈنہ کے قریب کراچی سے داؤد خیل کوئلہ لے کر جانے والی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تھیں ۔