Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رحیم یارخان  :محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں اور شکاریوں میں تصادم

رحیم یارخان  :محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں اور شکاریوں میں تصادم
December 27, 2015
رحیم یارخان(92نیوز)رحیم یارخان میں وائلڈ لائف اور شکاریوں میں تصادم، پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کے امیدوار سمیت 4 شکاری گرفتار شکاریوں نے بندوق کے بٹ مارکر اہلکار زخمی کردیا۔ تفصیلات کےمطابق رحیم یارخان کے چولستان میں بھاگلہ اورجمعہ خان چیک پوسٹ کے درمیان شکاریوں نے پیچھا کرنے والی وائلڈلائف کی گاڑی کو ٹکر ماری اور گاڑی میں موجود اہلکار کو بندوق کے بٹ مارکر زخمی کردیا اس کے بعد وائلڈلائف نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر 4 شکاری گرفتار کرلیے۔ شکاریوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یونین کونسل چیئرمین کے امیدوار حمیدالدین خان سمیت غلام حسین شیر اور اس کے بیٹے جاوید اور سمیع اللہ کو گرفتار کرلیاگیا شکاریوں سے شکارکی ہوئی مادہ ہرن، اسلحہ اور سرچ لائٹ برآمد کی گئی ہے۔