Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رحیم یارخان : لیگی رہنما کے نجی ٹارچرسیل کا انکشاف،اپنی عدالت لگا کر نوجوانوں پرتشدد کراتا

رحیم یارخان : لیگی رہنما کے نجی ٹارچرسیل کا انکشاف،اپنی عدالت لگا کر نوجوانوں پرتشدد کراتا
July 28, 2016
رحیم یارخان (92نیوز)جنوبی پنجاب کے اہم ضلع رحیم یار خان  میں مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کےمقامی رہنما کے نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہواہےجہاں وہ  اپنی عدالت لگا کرنوجوانوں پرتشددکراتا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی۔ تفصیلات کےمطابق کمزوروں،غریبوں اورمجبوروں پرتشددکے یہ مناظررحیم  یارخان کےایک  نجی ٹارچر سیل کےہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کامقامی رہنما کامران عرف  کامی شاہ اس ٹارچرسیل میں اپنی عدالت لگاتا ہے اوراپنے مخالفین کوسزاسناکران پروحشیانہ  تشدد کراتا۔ نوجوانوں کوکس قدربےرحمی کےساتھ مکوں،لاتوں اورڈنڈوں سے پیٹا جاتا ہےاوران کی فریاد سننے والاکوئی نہیں۔ نجی ٹارچر سیل کامی شاہ کے گھر کے قریب سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع ہے۔ دوسری طرف ایک خاتون نے دعویٰ  کیا ہے کہ وہ گھر اس کا  ہے جس پر ن لیگ کے رہنما نے قبضہ کرکے جان  سےمارنےکی دھمکیاں دیں ۔ تشددکانشانہ بننےوالےایک نوجوان نے نائنٹی  ٹونیوزسےبات کرتےہوئےکہاکہ   کامی شاہ نےاسےدکان سےاٹھایا اور ٹارچر سیل میں لے گئےجہاں سات سےآٹھ افراد اس  پر تشدد کرتے رہے۔ ، دوسری طرف ڈی پی اوذیشان  اصغرکاکہناہےواقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ملوث افراد کے خلاف چوبیس گھنٹے میں  کارروائی کی جائے گی۔ kami shah