Saturday, July 27, 2024

رحیم یارخان: غریب طالبعلم  6 سال سے موت سے جنگ لڑنے میں مصروف

رحیم یارخان: غریب طالبعلم  6 سال سے موت سے جنگ لڑنے میں مصروف
January 29, 2017
رحیم یارخان(92نیوز)رحیم یارخان میں ایک طالب علم چھ سال سے اپنی بیماری سے لڑ رہاہے بیرون ملک علاج کےلئےلاکھوں روپےکی ضرورت ہےلیکن  گھرمیں غربت نےڈیرےڈال رکھے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  آکسیجن سلنڈر کے ذریعے سانس لینے والا  محمدعثمان چھ سال سےموت سے اپنی زندگی کی جنگ لڑرہاہے۔ محمد عثمان پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہے اور اس کا علاج بیرون ملک ٹرانسپلانٹیشن ہےجس پرلاکھوں روپےاخراجات آتےہیں لیکن گھرمیں غربت نےڈیرےڈال رکھےہیں ماں باپ کسی مسیحاکےانتظارمیں آنکھیں بچھائے بیٹھےہیں محمد عثمان کاوالد ظفر محمود محکمہ زکوۃ میں 5ہزاروپے تنخواہ پر کلرک تھا مگر 2007 میں کنٹریکٹ ختم ہوگیاجس کےبعدسے وہ  بے روزگار ہےوہ نوکری مانگتاہےنہ مکان اس  کاتوبس  ایک ہی مطالبہ ہےکہ اس کے بچے کا علاج کرادیا جائے ۔  محمد عثمان  کی خواہش ہے کہ وہ بھی دوسرےبچوں کی طرح تعلیم حاصل کرےاور اپنےماں باپ کانام روشن کرے۔