رحمٰن ملک نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلہ کو مسترد کردیا

اسلام آباد (92 نیوز) سینٹر رحمٰن ملک کہتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔ مشرف کے خلاف کیس لگا تو گواہ کے طور پر پیش ہونگا۔
وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ جس میں ملکی سلامتی اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا کہ امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ پوری قوم اپنے وقار پر سمجھوتہ نہیں کریگی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماء پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔
سینٹر رحمٰن کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔ ہمیں انصاف نہیں ملا اپیل میں جائینگے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کے خلاف کیس لگا تو گواہ کے طور پر پیش ہونگا۔