Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رحمت دو عالم ﷺ کی آمد کا جشن، ہر سو رنگ و نور کی بہار آ گئی

رحمت دو عالم ﷺ کی آمد کا جشن، ہر سو رنگ و نور کی بہار آ گئی
December 8, 2016

لاہور (92نیوز) رحمت دو عالم ﷺ کی آمد کا جشن، ہر سو رنگ ونور کی بہار، مساجد، گھروں، گلیوں اور بازاروں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا، مبارک دن کو منانے کیلئے بڑوں کے ساتھ بچے بھی خوب تیاری کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد آمد ہے۔ گھروں، بازاروں اور گلیوں کو سجانے کے لیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی میلاد کے جشن کو منانے کے لیے کسی سے پیچھے دکھائی نہیں دیتے۔

خوشیوں، برکتوں اور رحمتوں کا ماہ مبارک ربیع الاول جس مہینے میں اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی، اس میں فرزندان اسلام کی خوشیاں بھی دیدنی ہوتی ہیں۔ نوجوان ہوں یا بزرگ، خواتین ہوں یا مرد میلاد کی خوشیاں ہر کوئی بڑھ چڑھ کر اور مذہبی جوش و جذبے سے مناتا ہے۔ ایسے میں بچوں کی خوشیاں بھی ناقابل بیان ہوتی ہیں۔

بچے اپنے کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار محبت میں کسی صورت بھی بڑوں سے کم دکھائی نہیں دیتے۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دیگر شہروں کی طرح لاہور کو بھی دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔ فضا میں کہیں درودوسلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں تو کہیں آمدمصطفٰے مرحبا مرحبا کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔