Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رحمان ملک کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات

رحمان ملک کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات
October 12, 2015
اسلام (92نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے،سابق وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن سے پیپلزپارٹی کو انتخابات میں برابر کے مواقع نہ دینے کا شکوہ کیا جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے رحمان ملک کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات  کےمطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے  اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی،ملاقات میں رحمان ملک نے کراچی میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں اور کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ اٹھایا،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا جا رہا اور پیپلزپارٹی کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں ۔ رحمان ملک نے شکوہ کیا کہ ان کی جماعت کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکا جا رہا ہے اورانتخابات میں حصہ لینے کے لیے برابر کے مواقع نہیں مل رہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے رحمان ملک کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے نوٹس میں لاتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں رکھا جائے گا اور تمام خدشات دور کئے جائیں گے۔    
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔