رحمان ملک کی امجد صابر ی شہید کے گھر آمد ، بیٹے نے والد کا کلام سنایا

کراچی(92نیوز)سابق وزیرداخلہ و پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک امجد صابری شہید کے گھر ان کی شہادت پر تعزیت کیلئے گئے ۔ رحمان ملک نے شہید امجد صابری کے بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ان کی شہادت پر تعزیت کی ۔ اس موقع پر امجد صابری کے چھوٹے بیٹے نے ایک بار پھر اپنے والد کا کلام سنا کر لوگوں کو رونے پر مجبور کردیا ۔