Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رحمان بھولا کو پاکستان لانیوالی ایف آئی اے کی ٹیم کی بنکاک کےکمشنر سےملاقات

رحمان بھولا کو پاکستان لانیوالی ایف آئی اے کی ٹیم کی بنکاک کےکمشنر سےملاقات
December 11, 2016

بنکاک(92نیوز)سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کی حوالگی کے لیے تھائی لینڈ جانے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے  بنکاک کے کمشنر جنرل آف پولیس سے ملاقات کی اور ملزم سے متعلق مقدمات کی تفصیلات پیش کردیں ۔

تفصیلات کےمطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کو پاکستان لانے کے لیے بنکاک جانے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے کام شروع کردیا ۔

ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدر بلوچ اور رحمت اللہ ڈومکی نے بنکاک کے کمشنر جنرل آف پولیس سے ملاقات کی  اور رحمان بھولا سے متعلق دستاویزات اور مقدمات کی تفصیلات پیش کی ۔ ایف آئی اے کی ٹیم کو رحمان بھولا سے ملاقات اور ابتدائی تفتیش کی اجازت بھی مل گئی ہے ۔ ملاقات کے دوران انٹر پول حکام بھی موجود رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق  بنکاک میں رحمان بھولا کے منگل کو مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے رپورٹس کلیئر آنے کی صورت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائیگا امکان ہے کہ جمعرات تک رحمان بھولا کی واپسی ہوجائے گی۔