Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رحمان بھولا کا بیان رسوا کرنے کی بھونڈی کوشش ہے : رؤف صدیقی ، فاروق ستار

رحمان بھولا کا بیان رسوا کرنے کی بھونڈی کوشش ہے : رؤف صدیقی ، فاروق ستار
December 26, 2016

 کراچی(92نیوز)ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں سانحہ بلدیہ میں پانچ جے آئی ٹیز اور تحقیقات میں کہیں روف صدیقی کا نام نہیں آیا سانحہ کی شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیئں ۔ روف صدیقی کہتے ہیں رحمان بھولا کا بیان انہیں رسوا کرنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ 

تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم پاکستان نے پارٹی رہنمارؤف صدیقی کو سانحہ بلدیہ میں کلین چٹ دے دی  پی آئی بی کالونی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا گزشتہ تحقیقات میں روف صدیقی کا کہیں بھی  نام نہیں آیا۔ دوسری طرف روف صدیقی نے کہا ہےکہ تحقیقات میں ان کا نام آنا انہیں رسوا کرنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ انہوں نے حلفیہ کہا کہ آتشزدگی واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ روف صدیقی نے کہا سانحہ بلدیہ میں اگر ان کی صفوں میں بھی کوئی مجرم ہے تو اسے گرفتار کیا جائے ۔