Wednesday, September 28, 2022

رجب طیب اردگان اسلام آباد پہنچ گئے ،نواز شریف سے ملاقات ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

 رجب طیب اردگان اسلام آباد پہنچ گئے ،نواز شریف سے ملاقات ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(92نیوز)ترکی  کے   صدر   رجب  طیب اردگان نے  اسلام آباد  میں  وزیراعظم نوازشریف  سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور سمیت  علاقائی اور عالمی  صورتحال  پر تبادلہ  خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق  برادر اسلامی ملک کے صدر رجب  طیب اردگان مختصر  دورے  پر  آج  شام اسلام آباد پہنچے  تو ائیرپورٹ پر  وزیراعظم نوازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر   وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی  ہوائی اڈے پر موجود تھے، ترک   صدر کے ہمراہ  ان کی  اہلیہ بھی  پاکستان  آئی ہیں بعد میں ترکی کے صدر  اور  وزیراعظم نوازشریف  کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں  دونوں ملکوں کے  تعلقات  سمیت  خطے کی مجموعی  سیاسی  صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا  گیا ۔ اس  موقع پر  ترک  صدر نے سیلاب سے ہونے والی  تباہی اور ہلاکتوں   پر  گہرے دکھ کا اظہار  کیا رجب طیب  اردگان کا  گزشتہ  دس سال   میں یہ  ساتواں  دورہ  پاکستان  ہے  جبکہ صدارت کا منصب   سنبھالنے کے  بعد   وہ  پہلی  بار  اسلام آباد  آئے ہیں۔ nawaz