Tuesday, February 7, 2023

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس، متاثرہ بچوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس، متاثرہ بچوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی
 رتوڈیرو (92 نیوز) رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ بچوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی۔ رتوڈیرو میں 23 ویں روز 460 سے زائد افراد کی بلڈ اسکریننگ کی گئی جس میں 21 نئے کیسز سامنے آگئے۔ قبل ازیں لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کے مزید 32 کیس سامنے آئے تھے جس میں متاثرین کی کل تعداد 479 تک جا پہنچی تھی ۔ مزید کیسز رتوڈیرو میں 1600 افراد کے اسکریننگ ٹیسٹ میں سامنے آئے تھے۔ نئے کیسز میں سے 19 بچے شامل تھے جبکہ ایچ آئی وی وائرس  کے کیسز کی کل تعداد 180 ہوگئی تھی جن میں 146 بچے شامل تھے۔ دوسری جانب رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے والے معاملے پر گرفتار مظفر گھانگرو سے تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ۔ سیکرٹری صحت کی جانب سے تشکیل کردہ ڈاکٹر ز کی ٹیم نے جے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ رتوڈیرو کا دورہ بھی کیا گیا۔ گرفتار مظفر گھانگرو سے تحقیقات کے علاوہ کلینک کو ڈی سیل کرواکر کلینک کا جائزہ بھی لیا گیا ، کلینکس سے دواوں کے سیمپل،سرنجز،کتابیں سمیت دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔