Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ربیع الاول کے موقع پر گنبد خضراء کے نقش والے پرچموں کی مانگ میں اضافہ

ربیع الاول کے موقع پر گنبد خضراء کے نقش والے پرچموں کی مانگ میں اضافہ
November 15, 2018
حیدر آباد (92 نیوز) وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن ولادت کو منانے کے لئے حیدرآباد کے شہری بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ربیع الاول کے موقع پر گنبد خضراء کے نقش والے پرچموں اور سبز جھنڈیوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سرکار کی آمد آمد ہے اور ہر جانب جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ حیدرآباد میں بھی سبز پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے اور عاشقان مصطفی گنبد خضراء کے نقش سے مزین جھنڈوں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی جشن ولادت کو شایان شان انداز سے منانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ کوئی گھر پر لگانے کے لئے سبز جھنڈے لے رہا ہے تو کہیں محلے کو سجانے کے لئے جھنڈیاں خریدی جارہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کے لئے رحمت بن کر آئے اور آپ کی تشریف آوری کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔