Wednesday, December 7, 2022

راؤ انوار پھر ایس ایس پی ملیر تعینات

راؤ انوار پھر ایس ایس پی ملیر تعینات

 کراچی(92نیوز)راؤانوار پھر ایس ایس پی ملیر تعینات،نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق راؤ انوار کو ایک بار پھر ایس ایس پی ملیر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ  راؤانوارکو16ستمبر2016کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کو گرفتارکرنےپرمعطل کیاگیاتھا۔راؤ انوار کی معطلی کے بعد یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ ملک چھوڑجائیں گے لیکن راؤ انوار نے اس بات کی سختی سے تردید کی ۔ آج اسے ایک بار پھر ایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا گیا ہے ۔