Wednesday, October 5, 2022

راہول گاندھی نے کانگریس کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

راہول گاندھی نے کانگریس کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

نئی دہلی (92 نیوز) راہول گاندھی نے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
حلف برداری کی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کارکن شریک ہوئے۔
اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک قرون وسطیٰ کے دور میں جا رہا ہے۔ یہاں لوگوں کو محض اُن کی خوراک پر قتل کر دیا جاتا ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد بھارت کی بد نامی کا باعث بن رہا ہے۔ بی جے پی اپنے مفادات کیلئے جبکہ کانگریس عوام کیلئے لڑتی ہے۔