نیو دہلی (92 نیوز) راہول گاندھی سمیت 12 رکنی کانگریسی وفد کو سری نگر سے واپس بھیج دیا گیا۔ ایئرپورٹ سے بھی نہ نکلنے دیا۔
مودی کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر چھپانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مقبوضہ کشمیر جانے والے اپوزیشن رہنماؤں کو بھی جبراً روک لیا۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی کو سری نگر سے زبردستی واپس بھجوا دیا گیا۔ راہول گاندھی 12 رکنی وفد کے ساتھ سری نگر پہنچے تھے۔ غلام نبی آزاد بھی بارہ رکنی وفد کے ہمراہ تھے۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سب ٹھیک ہے تو ہمیں جانے کیوں نہیں دیا گیا؟ راہول گاندھی کے وفد کو ایئرپورٹ سے ہی واپس بھجوا دیا گیا۔ سب اچھا ہے تو بھارتی حکومت کو کس بات کا ڈر تھا؟