Wednesday, February 21, 2024

راہول نے مودی کا بھارت میں حراستی مراکز نہ ہونیکا جھوٹ بے نقاب کردیا

راہول نے مودی کا بھارت میں حراستی مراکز نہ ہونیکا جھوٹ بے نقاب کردیا
December 26, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی کانگریسی رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول  گاندھی نے نریندر مودی کا بھارت میں حراستی مراکز نہ ہونے کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ راہول  گاندھی نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آر ایس ایس کا وزیراعظم بھارت ماتا سے جھوٹ بول رہا ہے ،  ساتھ میں راہول گاندھی نے ایک وڈیو کلپ بھی لگایا ہوا تھا جس میں ایک طرف حال ہی میں مودی کی جانب سے کی گئی تقریر تھی جس میں وہ ملک میں حراستی مراکز نہ ہونے کا دعویٰ کر رہے تھے۔ کلپ میں میڈیا رپورٹ بھی شامل تھی جس میں آسام میں حراستی مراکز کی تعمیر کو دکھایا گیا تھا۔ ساتھ میں اپوزیشن رہنما  نے جھوٹ جھوٹ جھوٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔