Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راوں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.41 فیصد اضافہ ریکارڈ

راوں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.41 فیصد اضافہ ریکارڈ
July 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مسلسل 5 ویں ہفتے مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.41 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹماٹر، پیاز چینی لہسن آلو مہنگے ہوگئے، انڈے، چاول، آٹا، دودھخ دہی بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 7 سستی ہوئیں۔ ٹماٹر 5 روپے 8 پیسے، پیاز 2 روپے 92 پیسے فی کلومہنگے ہوئے، پانچ کلو خوردنی تیل کی قیمت 61 روپے 34 پیسے بڑھی، ملک میں خوردنی تیل کی قیمت 1637 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ لہسن 5 روپے 95 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق، حالیہ ہفتے خوردنی گھی 20 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 816 روپے تک پہنچ گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 102 روپے 67 پیسے مہنگا ہوا، انڈے 2 روپے 88 پیسے فی درجن، آٹے کا تھیلا 5 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں مٹن 3 روپے 80 پیسے فی کلو، بیف 4 روپے 24 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 7 روپے 27 پیسے سستا ہوا، زندہ مرغی فی کلو مرغی 6 روپے 66 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ، دال ماش، دال چنا اور دال مسور کی قیمت بھی کم ہوئی، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔