Wednesday, November 30, 2022

راولپنڈی، 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

راولپنڈی، 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین مشتعل ہوگئے، اسپتال میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی۔ سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ملزموں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔