Tuesday, October 4, 2022

راولپنڈی ، گیس لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں

راولپنڈی ، گیس لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں  نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں
راولپنڈی (92 نیوز) چولہے جلے نہ ہیٹر مگر پھر بھی چلے گیس کے میٹر ،  سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں نے عوام کا جینا محال کردیا۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور متواتر اضافی بلوں پر راولپنڈی کے شہری سراپا احتجاج بن گئے ، سوئی گیس صارفین کو ہزاروں روپے کے بل  آنے کے باوجود گیس پھر نہ آئی۔ محکمہ سوئی گیس شکایات کنندہ کو اقساط کروانے کا مشورہ تو دیتا ہے مگر یہ آگاہی نہیں دیتا کہ سود بھی ادا کرنا ہوگا ، یہی وجہ ہے کہ ایک ماہ کے بعد دوسرا بل پہلے سے بھی دوگنا ہو جاتا ہے  ۔