Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راولپنڈی کے قریب حادثہ،3پروفیسر جاں بحق

راولپنڈی کے قریب حادثہ،3پروفیسر جاں بحق
July 8, 2017

ملتان(92نیوز)راولپنڈی کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے 3 پروفیسر جاں بحق ہوگئے ، لاشیں پمز اسپتال راولپنڈی سے شام  تک ملتان پہنچ جائیں گی۔

تفصیلات کےمطابق ایمرسن کالج ملتان کے تین پروفیسر تربیتی ورکشاپ میں شرکت کے لئے مری جارہے تھے۔ راستے میں راولپنڈی کے قریب موٹر وے پر چکری کے مقام پر گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی،اور کار میں سوار اساتذہ راؤ ظفر اقبال ، رانا دلشاد اور راؤ ذوالفقعار جاں بحق ہوگئے جبکہ پروفیسر شیخ رمضان شدید زخمی ہوگئے۔۔جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنے پیاروں کی ناگہانی وفات  کی خبر اہل خانہ پر قیامت بن کر ٹوٹی،اور ہر طرف رقت آمیز مناظر دکھائی دیےجبکہ تعزیت کے ئے آنے والوں کا بھی تانتا بندھ گیا۔

جاں بحق ہونے والے تینوں اساتذہ  کی میتیں آج شام تک ملتان پہنچیں گی،اورانہیں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔