راولپنڈی کی مصریال روڈ انتظامیہ کی توجہ کی منتظر
راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی میں واقع مصریال روڈ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث عوام کیلئے درد سر بن گیا ، تجاوزات، ٹریفک جام اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔
راولپنڈی کینٹ میں واقع چوہڑ چوک سے مصریال روڈ عوام کیلئے وبال جان بن گئی ۔ تجاوزات مافیا ، ٹریفک اہلکاروں کی عدم موجودگی، چنگ چی رکشوں اور کینٹ بورڈ کے نامناسب انتظامات پر شہری پھٹ پڑے۔
کینٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے عملے کی کمی کے باعث مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے۔
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ تجاوزات نہ ہوں تو ٹریفک کا دباؤ بھی زیادہ نہیں ہو گا۔
مسائل کے انبار اور علاقہ کی ابتر صورتحال پر اہل علاقہ مصریال کے منتخب نمائندوں پر بھی پھٹ پڑے ، ان کا کہنا ہے کہ عامر کیانی اور راجہ بشارت جیتنے کے بعد مسائل کے حل کیلئے اب کہیں نظر نہیں آتے۔