Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی : کانگو وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آگیا

راولپنڈی : کانگو وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آگیا
July 30, 2016
راولپنڈی(92نیوز)پنجاب میں کانگو وائرس نے پھرسراٹھالیا بہاولپورمیں ڈاکٹر اور نرس کی موت کے بعد راولپنڈی میں بھی متاثرہ مریض سامنے آگیا چوآسیدن شاہ کے 62 سالہ الفت میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق جان لیوا وائرس کانگوویسے تو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے خاص طور پر عید قربان کے دنوں میں تو کانگو وائرس کے کئی کیسز سامنے آتے ہیں لیکن ابھی تو قربانی کے جانوروں کی آمد بھی شروع نہیں ہوئی پھر وائرس کہاں سے آگیا۔ رواں ہفتے بہاولپور میں کانگو وائرس کے مریض کا علاج کرنیوالے ایک ڈاکٹر اور نرس کو بھی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ حالت تشویشناک ہونے پر تینوں کو کراچی کے آغا خان ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے،اب وائرس نے راولپنڈی میں بھی خوف پھیلا دیا۔ ہولی فیملی ہسپتال میں وائرس سے متاثرہ چوآسیدن شاہ کے62سالہ الفت کو لایا گیا ہے مریض کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیاہےہسپتال انتظامیہ نے الفت کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت میں بھجوائے تھے۔ کانگو وائرس کے پے درپے کیسز نے صحت کے اداروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔