Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی : ڈینگی کنٹرول سے باہر ،1450مریض اسپتال داخل

راولپنڈی : ڈینگی کنٹرول سے باہر ،1450مریض اسپتال داخل
October 13, 2015
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ،چودہ سو پچاس ڈینگی کے مریض اسپتال داخل کرادیے گئے، مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث  اسپتالوں میں بستر کم پڑ گئے۔ تفصیلات کےمطابق راولپنڈی اور گردونواح میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ، اسپتال انتظامیہ کے پاس گنجائش سے زیادہ مریض ہونے کے باعث کوئی متبادل بندوبست موجود نہیں،بستروں کی کمی پوری کرنے کے لئے اسپتال کی راہداریوں میں مریضوں کو داخل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اب تک راولپنڈی میں 1450 سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں منتقل کیے گئے ہیں،مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے تاہم وزیر اعلیٰ  کی خصوصی ہدایت اور اینٹی ڈینگی مہم کے باوجود راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے  علاج معالجے کے لیے  سہولتوں کا  کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔