Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان کی مذمت کردی

راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان کی مذمت کردی
July 24, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف قرارداد پیش کی گئی  جس کی مجلس عاملہ میں شامل تمام وکلاء نےحمایت کی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بار میں قانونی اخلاقیات پر لیکچر کیلئے مدعو کیا تھا ان کے بیان کو مسترد کرتے ہیں اور اسکی مذمت کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں راولپنڈی بار سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ سمیت پاکستان کے  معتبر اداروں پر الزامات عائد کئے تھے جس پر  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  بھی نوٹس لیا تھا ۔