Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راولپنڈی: پولیو کا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو آگیا

راولپنڈی: پولیو کا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو آگیا
December 9, 2016

 

راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کے ایک گندے نالے سے لیا گیا پولیو کا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو آگیا۔ سیمپل نومبر کے مہینے میں ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا گیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ ماہ  راولپنڈی کے گندے نالے ڈھوک کالا خان سے لیا گیا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو آگیا ہے ۔ اس سیمپل کو ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد لیبارٹری بھجوایا جہاں سے اب یہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی سیمپل پازیٹو آنے کے بعد پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔ دوسری طرف  یکم دسمبر کو ملتان کے گندے نالے سراج میانی پمپنگ اسٹیشن سے بھی پولیو کا سیمپل پازیٹو آیا تھا۔