راولپنڈی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار زخمی

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے باعث ایک کانسٹیبل شہید جبکہ سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے
راولپنڈی میں تھانہ پیر ودہائی کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزموں نے گشت پر مامور پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔