Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم سے بکی گرفتار

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم سے بکی گرفتار
February 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم سے بکی گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا، مقدمہ بھی درج کر لیا۔

بلال کو مشکوک انداز میں موبائل فون استعمال کرنے پر پکڑا گیا۔ ملزم دبئی میں فیضان نامی بکی سے رابطے میں تھا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی بار سری لنکا اور یو اے ای جانے اور آئی سی سی اینٹی کرپشن کی تفتیش کا اعتراف بھی کیا۔

ایس پی راول راۓ مظہر اقبال کے مطابق جے آئ ٹی کے ذریعے تحقیقات عمل میں لاتے ہوۓ بکی بلال احمد کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کے خلاف بھی کاروائ کی جاۓ گی۔ جوا اور بکنگ کے ذریعے کھیل اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کرداروں کو بے نقاب کیا جاۓ گا۔