Thursday, August 18, 2022

راولپنڈی، ٹرک اور ہائی ایس کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

راولپنڈی، ٹرک اور ہائی ایس کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
August 7, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کے علاقے بگا شیخاں چک اسٹاپ کے قریب ٹرک اور ہائی ایس کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق تیز رفتار ہائی ایس کی سڑک کے دائیں جانب کھڑے ٹرک کو ٹکر سے حادثہ پیش آیا۔ ہائی ایس گاڑی پنڈی جا رہی تھی۔