Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی :نالہ لئی کے اطراف کی آبادیوں کے لئے  الرٹ جاری

راولپنڈی :نالہ لئی کے اطراف کی آبادیوں کے لئے  الرٹ جاری
July 21, 2015
راولپنڈی(92نیوز)مسلسل بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا،پیر ودھائی ،بنگش کالونی ،النور کالونی ،جاوید کالونی اور وارث خان کے متعدد علاقوں میں پانی گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے۔ میٹرو بس  منصوبے کا کچرا نالہ لئی میں پھینکے جانے کی وجہ سے سیلاب کے خدشات میں اضافہ ہو گیا   ہے،جبکہ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع  کر رکھی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش متوقع ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث بوسیدہ  اور کچے مکانات کو بھی شدید خطرہ ہے ، اس لئے شہری محتاط رہیں ۔