راولپنڈی (92 نیوز) ایک اور زنیب زیادتی کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔ راولپنڈی تھانہ سول لائن کی حدود میں 9 سالہ بچی زینب کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔
راولپنڈی تھانہ سول لائن کے علاقے جھنڈا چیچی میں 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ درندگی کی گئی ، زنیب جان کی بازی ہار گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق، زنیب سوموار کی شام تین چار بجے کے قریب گھر کے باہر دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی۔
علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کی تو بچی کی جوتیاں ہمسایہ کے گھر سے ملیں جس کے بعد پولیس کا اطلاع دی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کی لاش ملزم کے بیڈ کے نیچے سے برآمد کی۔
پولیس نے 28 سالہ مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا، بچی کے نانا جاوید نے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔
ایس پی پوٹھوار سید علی نے بچی کے ورثا کا انصاف کی مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی جبکہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری عدنان نے ورثار کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔