Saturday, July 27, 2024

راولپنڈی میں 206، اسلام آباد میں 168 ملی میٹر بارش ریکارڈ

راولپنڈی میں 206، اسلام آباد میں 168 ملی میٹر بارش ریکارڈ
August 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی میں 206 اور اسلام آباد 168 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جڑواں شہروں میں رات گئے سے ہی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ ترجمان واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح تیرہ عشاریہ پانچ فٹ تک ریکارڈ کی گئی ۔ کٹاریاں پل پرپانی کا بہاؤ 9 اور گوالمنڈی پر گیارہ فٹ تک پہنچا ۔ ایم ڈی واسا کے مطابق بارش تھمنے کے ساتھ ہی پانی کی سطح میں بھی بدتدریج کمی آرہی ہے ۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث مکینوں کو  شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش سے  زیادہ متاثرہونے والے علاقوں میں آریہ محلہ ، وارث خان ، کمیٹی چوک ، جاوید کالونی سمیت دیگر ملحقہ علاقے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور واسا انتطامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے جبکہ رحیم آباد پل کے نیچے گہرے پانی میں گاڑی گر گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے۔